کیا آپ ہائیڈروگرافی کے بارے میں جانتے ہیں؟

ہائیڈروگرافی اور سمندروں کی نقشہ سازی


جون ،21 "ہائیڈروگرافی اور سمندروں کی نقشہ سازی" کا عالمی دن
21 June "World Hydrography Day"

ہائیڈرو گرافی اطلاقی سائنس کی ایک شاخ ہے ۔۔۔۔۔۔بین الاقوامی آب نگاری تنظیم ایک بین الحکومتی تنظیم جو آبی برادری کی نمائندگی کرتی ہے۔ ۔۔۔۔۔بین الاقوامی آب نگاری تنظیم کا قیام 1921ء میں بطور بین الاقوامی آب نگاری بیورو کیا گیا تھا۔ موجودہ نام 1970ء میں منظور کیا گیا۔۔۔۔۔۔اس تنظیم کا صدر دفتر "بین الاقوامی آب نگاری بیورو" موناکومیں ہے۔۔۔۔۔۔ اس تنظیم کے رکن ممالک کی تعداد 81 ہے۔۔۔۔۔۔پاکستان 1949 میں اس تنظیم کا رکن بنا۔۔۔۔۔۔ دنیا بھر میں یہ دن ہر سال 21 جون کو " ہائیڈروگرافی اور سمندروں کی نقشہ سازی کے عنوان سے منایا جاتا  ہے۔
اس تنظیم کا مقصد سمندر کی گہرائی کے اعداد و شمار کو جمع کرنااور ان کا سروےکرنا ہے جو ان کی نقشہ سازی کا باعث بنتا ہے جو سمندری فرش کی شکل اور اس کے اندر کی دیگر تمام جسمانی خصوصیات کو سمیٹتا ہے، جو حتمی مصنوع کو سمندری نقشہ کہتے ہیں۔۔۔۔۔۔نیویگیشن کے علاوہ، مختلف سمندری سرگرمیاں، جن میں معاشی ترقی، سلامتی اور دفاع، سمندری وسائل سے فائدہ اٹھانا، ڈیزاسٹر مینجمنٹ، سائنسی تحقیق، سمندری تحقیق، ماحولیاتی تحفظ اور ہمسایہ ممالک کے مابین سمندری حد بندی شامل ہیں۔۔۔۔۔۔ہائیڈرو گرافک ڈیٹا کو مختلف جدید گیجٹس کا استعمال کرکے اکٹھا کیا جاتا ہے جس میں سیٹلائٹ پوزیشننگ سسٹم اور آواز اور لیزر رینجنگ کے اصولوں پر کام کرنے والے مختلف قسم کے گہرائی ماپنے کے نظام شامل ہیں۔
پاکستان نیوی PNHD کی کاوشوں اور ہائیڈرو گرافی کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لئے اس دن کے موضوع کو آگاہی بڑھانے کے لئے متعدد سرگرمیوں کا اہتمام کرکے اس سال کا عالمی ہائیڈرو گرافی ڈے منا رہی ہے۔اس دن کا تقاضا ہے کہ ہم کہ ہم اپنے سمندری نقشہ سازی کے نظام کو جدید بنانے کے لئے پائیدار جدت طرازی پر عمل کریں۔

1 comment:

Powered by Blogger.