طلبہ تنظیموں نے مشترکہ طور پر "مسلم طلبہ محاذ"کے نام سے نیا اتحادقائم کرلیا

طلبہ تنظیموں نے مشترکہ طور پر "مسلم طلبہ محاذ"کے نام سے نیا اتحادقائم کرلیا۔۔۔۔

مسلم سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے زیراہتمام ہونے والے آل سٹونٹ پارٹیز اجلاس بعنوان "تعلیمی بیٹھک "میں طلبہ تنظیموں کے راہنماوؤں نے مشترکہ طور پر مسلم طلبہ محاذ تشکیل دے دیامتفقہ طور مسلم طلبہ محاذ کی صدارت عبید عباسی آرگنائزر ایم ایس ایف کو سونپی گئی ۔۔۔۔جبکہ مسلم طلبہ محاذ کے مرکزی جنرل سیکرٹری شہیر سیالوی چیئرمین SYP ،  مرکزی ترجمان سردارمظہر مرکزی ناظم عمومی MSOپاکستان کو منتخب کیا گیا۔ گزشتہ روز مری میں مسلم سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کی میزبانی میں ہونے والے آل سٹوڈنٹ پارٹیز اجلاس منعقد ہوا ،اجلاس کی صدارت مرکزی ناظم عمومی MSOپاکستان سردارمظہر نے کی،ایم ایس اوکی میزبانی میں ہونے والی آل پارٹیز اجلاس شرکت کرنے والی تنظیموں میں انجمن طلبہ اسلام،پیپلزسٹوڈنٹس فیڈریشن ، اسلامی جمیعت طلبہ،مسلم سٹوڈنٹس فیڈریشن،)جمعیت طلبہ اسلام(س)،تحریک لبیک پاکستان،انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن،اسٹیٹ یوتھ پارلیمنٹ،مصطفوی سٹوڈنٹ موومنٹ,اہلحدیث سٹوڈنٹس،ختم نبوتﷺ یوتھ فورم،کشمیر یوتھ الائنس سمیت ملک کی مختلف طلبہ تنظیمات شریک تھی۔ آل سٹوڈنٹ پارٹیز اجلاس میں تمام طلبہ تنظیموں کے راہنماوؤں نے مشترکہ طور پر فیصلہ کرتے ہوئے کہا کہ طلبہ کے مسائل کو حل کرنے کے لئے باہمی مشاورت سے مسلم طلبہ محاذ کے نام سے ایک اتحاد تشکیل دیا گیا ہے جس کی صدارت MSFکے رہنما عبید عباسی کو سونپی گئی ، جبکہ مسلم طلبہ محاذ کے مرکزی جنرل سیکرٹری شہیر سیالوی چیئرمین SYP،مرکزی ترجمان سردارمظہر مرکزی ناظم عمومی MSOپاکستان ،سنئیر نائب صدرمسلم طلبہ محاذ کی ذمہ داری راجہ دانش بختیار (راہنماء TLP)،مرکزی نائب صدرمسلم طلبہ محاذ خزیمہ سمیع الحق(چیئرمین JTI)،ڈپٹی سیکرٹری مسلم طلبہ محاذ محسن خان عباسی (چیئرمین KNYF)کو سونپی گئی۔یاد رہے مسلم طلبہ محاذ میں شامل دیگر تمام طلبہ تنظیمیں مجلس شوریٰ کے رکن ہونگی۔

No comments:

Powered by Blogger.