بہلول لودھی بانی سلطنت لودھی

بہلول لودھی (بانی سلطنت لودھی)
پیدائش: 1406ء
وفات: 12جولائی 1489ء

بہلول لودھی ہندوستان میں افغان لودھی سلطنت کے بانی ہیں۔ آپ سادات کی بادشاہی میں سرہند کے حاکم تھے۔ بہلول لودھی محلہ قاضیاں والا ملتان میں پیدا ہوئے ۔ بہلول لودھی نے بہلیم خاندان کی بنیاد رکھی ۔ جو بہلیم راجپوت کے طور پر جانے جاتے ہیں۔
آپ کو حسن خدمت کے صلے میں لاہور اور دیپال پور کی حکومت بھی مل گئی۔ مرکز کا نظام بگڑا تو دہلی جا کر بادشاہ بن گئے۔ اور لودھی خاندان کی بنیاد رکھی۔ آپ کے عہد کا سب سے بڑا واقعہ جون پور ’’سلطنت شرقی‘‘ کے ساتھ 26 سالہ جنگ ہے۔ مزید برآں بہلول نے گوالیار اور دھول پور کے کچھ علاقے فتح کیے۔ واپسی پر جلالی نزد علی گڑھ میں وفات پائی۔ بہلول لودھی نے اپنے نام سے لودھی شاہی خاندان کی بنیاد رکھی۔ اور آج اس کے 6000 ہزار خاندان انڈیا اور پاکستان میں موجود ہیں۔ ان کے بعد ان کے بیٹے سکندر لودھی کی حکومت آئی۔  ابراہیم لودھی 1526آخری بادشاہ تھے۔افغانی پٹھان خاندان کی گوت ہے۔سوری خلجی بھی پٹھان قبائل تھے ہندوستان پہ پٹھان یعنی افغانوں کی حکومت 1206سے 1526تک قائم رہی پھر مغلوں کا دور آگیا ۔

No comments:

Powered by Blogger.