یونیورسٹی آف چکوال میں داخلے کا شیڈول جاری کر دیا گیا
یونیورسٹی آف چکوال میں داخلے کا شیڈول جاری کر دیا گیا۔
چکوال کالج آف آرٹس اینڈ سائنسز یونیورسٹی آف چکوال میں داخلوں کا آغاز ۱۳ جولائی سے ہو گا اور داخلے کی آخری تاریخ ۳۰ جولائی ہو گی ۔اس سلسلے میں گزشتہ روز کالج کے مختلف ڈیپارٹمنٹس کے چئیرمین اور فوکل پرسنز کی میٹنگ کالج پرنسپل اور یونیورسٹی رجسٹرار پروفیسر غلام محمد جھگڑ کی زیر صدارت انعقاد پذیر ہوئی ۔میٹنگ میں اس سال بی ایس کی سطح پر چار نئے مضامین اردو، زووالوجی ، کمپیو ٹر سائنس اور سوشیالوجی شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔کالج کے ایڈمشن فارم اور داخلے کے دیگر قواعدو ضوابط کالج کے فیس بُک پیج، یونیورسٹی ویب سائٹ سے ڈاؤن لوڈ کیئے جا سکتے ہیں نیز یہ فارمز کالج کے اردگرد فوٹو اسٹیٹ کی شاپس سے بھی مہیا ہوں گے ۔ایک ہزار روپے ایڈمشن فیس جمع کرانے کے لئے چالان فارم بینک آف پنجاب تلہ گنگ روڈ برانچ سے دستیاب رہیں گے۔داخلہ فارم تعلیمی اسناد ، دیگر متعلقہ کاغذات اور بنک رسید کے ساتھ بذریعہ رجسٹرڈ ڈاک بھی بھجوائے جا سکتے ہیں جبکہ داخلہ فارم وصولی کی سہولت کالج کے اندر موجود متعلقہ ڈیپارٹمنٹس میں بھی میسر ہو گی جہاں داخلہ کے خواہشمند کرونا ایس او پیز کی پابندی کرتے ہوئے داخلہ فارم جمع کرا سکتے ہیں۔بی ایس کے تمام مضامیں میں داخلے فرسٹ ایئر کے نتائج کی بنیاد پہ ہوں گے۔داخلوں کی معلو مات کے لئیے ہر مضمون کے لئیے متعلقہ رابطہ نمبرز اور علیحدہ وٹس ایپ گروپ کی سہولت بھی موجود ہو گی اسلئیے معلومات کے حصول کے لئیے ان نمبرز اور گروپس پہ رابطہ کریں اور کالج صرف داخلہ فارم جمع کرانے کے لئیے ہی تشریف لائیں ۔
No comments: