طلباء ایکشن کمیٹی کی دوسری تعلیمی بیٹھک۔۔۔۔۔۔

6 جولائی بروز سوموار۔۔ مسلم سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کی مری میں ہونے والی دوسری تعلیمی بیٹھک کا احوال۔۔۔

دوسری تعلیمی بیٹھک۔
کل مورخہ 4 جولائی بروز ہفتہ مری کے مقام پر طلباء جماعت" مسلم سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان" کی میزبانی میں دوسری تعلیمی بیٹھک ( گول میز کانفرنس) انعقاد پزیر کی گئی۔ یار رھے کہ اس سے پہلے بھی اسی طلباء تنظیم ایم ایس او کے زیرانتظام اسلام آباد میں ایک تعلیمی بیٹھک ھوچکی ھے۔ جس میں نہ صرف ملک بھر کی طلباء تنظیموں کے قائدین نے بھرپور انداز میں شرکت کی تھی بلکہ مشترکہ اعلامیہ  بھی جاری کیا گیا تھا اور اسی بیٹھک میں ایک طلباء ایکشن کمیٹی بھی عمل میں لائی گئی جس نے فوری طور پہ اپنے کام کا آغاز کیا اور حکومتی وزراء سمیت ملکی تعلیمی افسران سے بھی ملاقاتیں کیں۔اور اپنا نقطہ نظر ان کے سامنے رکھا۔ حوصلہ افزا بات یہ ھے کہ ان صاحبان نے اس طلباء کمیٹی کی گذارشات کو بغور سماعت بھی کیا اور ان کے نقطہ نظر سے کافی حد تک اتفاق بھی کیا۔
کل مری میں منعقد ہونے والی یہ تعلیمی بیٹھک بھی ایک بار پھر طلباء کو درپیش مسائل پہ غور کیا گیا۔ اور ان کے حل کیلئے اجتماعی طور پر عملی جدوجہد کو تیز کرنے کا اعادہ کیا گیا۔
اس لحاظ سے ایک بار پھریہ ایک کامیاب ترین کانفرنس تھی جس میں ملک بھر کی طلباء تنظیموں کی قیادت نے شرکت کی۔ اس میں مسلم سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کیطرف سے سردار مظہر اور بلال ربانی بطور میزبان وہاں موجود تھے جو مری کی مقامی باڈی کے ساتھ تمام تر انتظامات بھی دیکھ رھے تھے۔اس کے علاوہ۔ انجمن طلبہ اسلام (ATI)، پیپلز سٹوڈنٹس فیڈریشن (PSF)، اسلامی جمعیت طلبہ (IJT)، تحریک لبیک پاکستان (TIP)، انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن(ISF)، اسٹیٹ یوتھ پارلیمینٹ (AYP)، مصطفی سٹوڈنٹس موومینٹ(MSM)، اہلحدیث سٹوڈنٹس(AHS)، ختم نبوت یوتھ فورم(KNYF)، اور کشمیر یوتھ الائنس(KYA) کے قائدین نے شرکت کی۔ 
اس طلباء نمائیندہ کانفرنس میں جو ایجینڈا جات زیر بحث آئے اور ان پہ غوروخوص کیا گیا وہ مندرجہ زیل تھے۔
1۔ یکساں نصاب تعلیم اور نظام تعلیم کے لیئے جدوجہد کرنا۔
2۔ تحفظ ختم نبوت، صحابہ و اھل بیت رضوان اللہ علیہ ۔
3۔استحکام پاکستان کے لیئے طلباء برادری کو متحرک کرتے ہوئے اپنا بھرپور کردار ادا کرنا۔
4۔ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کیلئے جدوجہد کرنا۔
5۔ کشمیر ، فلسطین، شام ، اور برما سمیت دنیا بھر کے مظلوم مسلمانوں کیلئے موثر آواز اٹھانا۔
ان ایجنڈاجات کی تکمیل کیلئے کل کے اسی بیٹھک میں  تعلمیی سیشن 2020، 2021 کیلئے " مسلم طلباء محاذ " کے نام سے ایک فورم بھی تشکیل دیا گیا۔جو ملک بھر کے طلباء کو درپیش مسائل اور اس ایجنڈا پہ اپنا ہوم ورک کرکے قابل عمل بنانے کی جدوجہد کرئے گا۔
کل کے تشکیل پانے والے اس مسلم طلباء محاذ تمام طلباء تنظیموں کے افراد پہ مشتمل ایک ایسا حسین گلدستہ ھے جو ایک نیک شگون بھی ھے اور طلباء برادری کیلئے ایک آس امید اور روشنی کی کرن بھی۔۔ 
یہاں مسلم سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے ناظم اعلی رانا زیشان اور انکی تمام ٹیم انتہائی مبارکباد کی مستحق ھے جس نے اس کڑے وقت میں نہ صرف طلباء برادری کو درپیش مسائل کا احساس کیا بلکہ عملی میدان میں نکل کر عملی جامہ پہنانے کیلئے ایک مثبت اور ملکی لیول پہ فورم بھی تشکیل دیا۔

No comments:

Powered by Blogger.